بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری

123-333.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 76 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف آئندہ ماہ فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top