بجلی کی قیمت میں 5.94 پیسے فی یونٹ اضافہ

12345-245.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی تاہم اضافیکا اطلاق لائف لائن اور کیالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

Top