بجلی1.95 روپے مہنگی کرنے کی درخواست منظور ،فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا

5b8d203dbcf23.jpg

اسلام آباد(آئی این پی ) نیپرانے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔ بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموارہو گئی۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔

شیئر کریں

Top