برازيل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دُم والی بچی کا کامیاب آپریشن

123-603.jpg

برازیلیا: برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6 سینٹی میٹر دُم تھی تاہم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ سرجری کے ذریعے اس دُم کو تین سال کی عمر میں ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے یہ ایک نادر بیماری ہے جس میں ماں کے رحم میں پلتے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔
اس نقص کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت ایک عضو بن جاتا ہے جو پیٹھ سے باہر نکلتا ہے اور بالکل دم کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

شیئر کریں

Top