برطانیہ میں برڈ فلو کے واقعات ، دس لاکھ پرندے ہلاک کردیئے گئے

2268538-flumain-1641579235-630-640x480-2.png

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں گیارہ دسمبر کو ایک شخص برڈ فلو سے متاثر ہونے کے بعد فلو کے 12 واقعات کیبعد اب تک دس لاکھ پرندوں کو تلف کیا گیا ہے۔برطانیہ میں ایچ فائیو این ون برڈ فلووبا کے 12 چھوٹے بڑے واقعات اور 63 مریض سامنے آنے کے بعد جانوروں کی تنظیم نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے دس لاکھ پرندوں کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم ماحولیات، غذا اور دیہی معاملات (ڈی ای ایف آر اے) نے صرف پرندوں کے تلف کرنے کا اعتراف کیا لیکن ان کی تعداد نہیں بتائی ہے۔واضح رہے کہ ایچ فائی این ون یا بدنامِ زمانہ برڈ فلو حقیقت میں پرندوں کی بیماری ہے جو تیزی سے پھیلتی ہے اور بڑی تعداد میں پرندے ازخود مرنے لگتے ہیں۔ بعض مواقع پر برڈ فلو وائرس جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہوسکتا ہے اور ایسے لاتعداد واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔79 سالہ ایلن گوسلنگ پہلے برطانوی فرد ہیں جو گزشتہ برس متاثر ہوئے کیونکہ انہوں نے گھر میں بطخیں پال رکھی تھیں۔ تاہم برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ دوسری جانب مجاز اداروں نے پرندے پالنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ پرندوں کو قید میں یا گھر کے اندر رکھیں کیونکہ وہ دوسرے پرندوں سے فلو کا وائرس لے سکتے ہیں۔

شیئر کریں

Top