برفباری،سڑکوں کی صفائی کیلئے عملے کوالرٹ رکھاجائے،کریم داد

g2-1.jpg

سکردو(بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو، ایکسئین تعمیرات عامہ، ایکسئین برقیات، ایکسئین واسا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرسکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر امپلیمنٹیشن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، انچارج ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی اورانچارج ریسکیو1122نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے حالیہ برفباری اور موسمی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام آفیسران معہ سٹاف الرٹ رہنے کی ہدایات دی اور اگلے تین چار روز تک تمام مشینریز ڈوزر، ویل لوڈر، ٹریکٹر بلیڈ، ڈمپر اور روڈ قلی کو مختلف مقامات پر الرٹ رکھیں تاکہ کہیں ضرورت پیش آنے پر جلد از جلد روانہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ایکسئین تعمیرات کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہر اور گردونواح میں تمام سڑکوں کے سائیڈ پر مختلف جگہوں پر مٹی پھینک کے رکھیں تاکہ ضرورت کے وقت اور برفباری ختم ہونے کے روڈ پر مٹی پاشی کیا جا سکے۔

شیئر کریں

Top