بلاول بھٹو کی کراچی میں دہشتگرد واقعے کی شدید مذمت

Bilawal-Bhutto.jpg

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے،شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، کراچی میں امن کے لیئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان
کراچی( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگرد واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے،شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، کراچی میں امن کے لیئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں

Top