بھٹوجیسے لیڈرصدیوں میں پیداہوتے ہیں،سعیدہ مغل

گلگت (بادشمال نیوز)چیئرپرسن ایمان ویمن ڈویلپمنٹ وسابق صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت ڈویژن سعیدہ مغل نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایشیا کے ماتھے کے جھومر تھے۔ایسے نڈر ،قابل اور دوراندیش لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے پاکستانی قوم کو نہ صرف دنیا میں متعارف کروایا بلکہ اسلامی ایٹمی قوت بنا کر دشمن سے آنکھ میں آنکھ ملا کر جینے کا حوصلہ اور ہمت دلایا۔ہم شہید بھٹو کے جرأت اور فہم و فراست کو سلام پیش کرتے ہیں۔سیدہ مغل نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانیوں کی دنیا میں عزت سے جینے کا طریقہ بتانا چاہتے تھے شہید بھٹو نے پاکستان کی معاشی حالت کو سدھارنے کیلئے بیشمار اقدامات کئے روس سے ملکر پاکستان سٹیل ملز کا قیام عمل میں لایا۔چین کے ساتھ تجارتی راہداری شاہراہ ریشم بنانے پر معاہدہ اور کام شروع کیا۔ملک کی دفاع مضبوط کرنے کیلئے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ اور فرانس سے ایٹمی ریکٹر کا قیام عمل میں لایا۔پاکستان کے ادھورے دستوری ڈھانچے کو 1973 کے مکمل آئین کی شکل میں لایا۔

شیئر کریں

Top