بیت المال کورونا سے لے روزگار جی بی کے لوگوں کی ہالی امداد کرے،گورنر

g11-2.jpg

راجہ جلال حسین مقپون کی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی سے ملاقات،عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت
مستحق مریضوں کو پی آئی اے میں سٹریچر کے ذریعے منتقل کرنے کے تمام اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کریگا ،عون عباس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مستحق مریض جو علاج کے لئیے ملک کے دوسرے شہروں میں جانا چاہتے ہیں ان کو پی آئی اے میں سٹریچر کے ذریعے منتقل کرنے کے تمام اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کرے گی اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد کے مسائل پر قابو پایا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے روزگار سے محروم گلگت بلتستان کے باسیوں کی امداد کے لئیے بھی پاکستان بیت المال بھرپور اقدامات کرے گی.
گور نر

شیئر کریں

Top