بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں میں چین کی سرمایہ کاری میں اضافہ

1200px-Flag_of_the_Peoples_Republic_of_China.svg.png

بیجنگ (شِنہوا)بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی)میں شامل ملکوں میں چین کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری(او ڈی آئی ) میں ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔وزارت تجارت کیسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں میں اس طرح کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8 فیصد بڑھ کر 7.43 ارب امریکی ڈالرز ہوگئی ، جوکہ مجموعی طور پر اس سرمایہ کاری کا 17.2 فیصد ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی تک اس ملک کی مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2020 میں اسی عرصہ کی نسبت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 43.29 ارب ڈالرز رہی۔خاص طور پر مینوفیکچرنگ اور انفارمیشن ٹرانسمیشن کے شعبوں میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافہ جاری ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے نے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 7.2 ارب ڈالرز اپنی جانب راغب کیے ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد زیادہ ہے۔وزارت کے مطابق چین کے مقامی کاروباری اداروں کی جانب سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 32.75 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے اورجوکہ اس عرصہ میں کل براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا 75.7 فیصد بنتی ہے۔

شیئر کریں

Top