بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید، ہانیہ عامرکا ردعمل

Hania-Amir.jpg

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر میں بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباو میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہوا تھا،تصویر پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شیئر کریں

Top