تاجروں نے سونے کے زیورات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ مسترد کردیا

12345-219.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)تاجروں نے سونے کے زیورات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ مسترد کرتے ہو تے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جیولرز اینڈ جیم ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین حنیف موتی والا نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کے تمام شہروں کے علاقائی ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس نے حکومت کی جانب سے جیولری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کو مسترد کردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام رہنمائوں نے کثرت رائے سے 17 فیصد سیلز ٹیکس کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین حنیف موتی والا نے کہا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس دراصل جیولرز برادری کا معاشی قتل ہے، جس سے یہ کاروبار تباہ ہوجائے گا اور ہزاروں خاندان بیروزگار ہوجائیں گے۔

شیئر کریں

Top