تجارتی مراکز بھی زیر آب، کراچی چیمبر کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

2346996-karachirain-1657542264-719-640x480-1.jpg

کراچی: عید کے دوسرے روز ہونے والی بارشوں سے رہائشی علاقوں کے ساتھ تجارتی مراکز بھی زیر آب آگئے، کراچی چیمبر آف کامرس نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
صدر کراچی چیمبر ادریس میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی کا دورہ کرنے اور اسے آفت زدہ قرار دے کر ٹیکس کی چھوٹ کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کا دورہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کسمپرسی کی حالت میں ہے، شہرکو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیر اعظم یہاں آئیں تاکہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کا احساس محرومی ختم کیا جاسکے۔
صدر کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرکے اس کی ازسرنوتعمیر کی جائے، ملک کے کیپیٹل حب آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہے، کپڑا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، اناج بازار سیمت کئی بازار پانی میں ہیں، اولڈ سٹی ایریا سے سمندر زیادہ دور نہیں لیکن نکاسی آب کا انتظام مفلوج ہے۔

 

شیئر کریں

Top