ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں اسد عمر

download-2-1.jpg

وزارتوں کو بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا
وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے متعلقہ حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ متفقہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسلام آ باد (آ ئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے عمل میں مزید آسانیاں پیدا کیں ہیں، وزارتوں کو بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا،ترقیاتی منصوبوں (باقی صفحہ6بقیہ نمبر11)
کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جمعہ کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود ، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار ، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سکریٹری تعلیم ، اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت مالی تعاون سے جاری منصوبوں کے معاملات اور درپیش رکاوٹوں پر مکمل تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں/ ایگزیکٹو ایجنسیوں کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کیں،وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے متعلقہ حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ متفقہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں ۔

شیئر کریں

Top