ثنا اللہ عباسی نے آئی جی کے پی کا چارج سنبھال لیا

پشاور:خیبر پختونخواہ کے نئے پولیس سربراہ ثنا اللہ عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

آئی جی خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی پشاور میں سینٹرل پولیس آفس گئے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نئے آئی جی پی کو سلامی پیش کی ۔

آئی جی پی ثنا اللہ عباسی نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی،

میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر نعیم کو آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ثنا اللہ عباسی کو صوبے کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل ثنا اللہ عباسی انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز تھے۔

شیئر کریں

Top