جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ

فورٹ عباس:جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ کر کے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس اور چولستان کے مختلف دیہات میںٹتڈی دل نے رواں سیزن میں تیسرا حملہ کیا ہے، جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی کسان مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر اطلاع دینے کے باوجود محکمہ زراعت کا کوئی افسر موقع پر نہیں پہنچا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے۔

شیئر کریں

Top