حکومت سروسرٹریبونل اورجوڈیشل اکیڈمی ایکٹ کی منظوری،فوری تقرریاں عمل میں لائے،چیف جسٹس

5ab6f3ce-d246-430e-abbf-cf9c10ed4751.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ سے گلگت بلتستان کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کے ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف کورٹ گلگت بلتستان اور ماتحت عدلیہ انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور آزادانہ فیصلوں پر یقین رکھتی ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کو گھرکی دہلیز پر سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مزید کہاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اورماتحت عدالتوں کی عمارتوں اور ججز کے رہائش گاہوں کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی بروقت تکمیل، گلگت بلتستان جوڈیشنل اکیڈمی سمیت گلگت بلتستان سروس ٹریبونل ایکٹ کی منظوری اور سروس ٹریبونل میں چیئرمین اور ممبران کی تقرریاں ناگزیر ہو چکی ہیں ایکٹ کو منظور کر کے کو جلد تقرریاں عمل میں لایاجائے کیونکہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں چئیرمین اورممبران کی عدم تعیناتی کے باعث گلگت بلتستان چیف کورٹ میں سروس کے متعلق ملازمین کے مقدمات سے اضافی بوجھ کم ہو، مزید کہا کہ گلگت بلتستان عدلیہ پر عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، اس کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ججز کوشاں ہیں، اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستا ن اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ اور وزیر خزانہ و ممبر قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی جاوید علی منوا نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کے اقدامات اور رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا کے خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو گلگت بلتستان کی عدلیہ پر بھرپور اعتماد اور صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عدلیہ کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، گلگت بلتستان کی عدلیہ بروقت انصاف کی فراہمی میں پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل ہے، مزید کہاکہ گلگت بلتستان حکومت ہرممکن چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے منصوبوں کی تکمیل سمیت دیگر مسائل کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اس موقع رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے لوگوں کو عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس علی بیگ کی قیادت میں کام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے درپش دشواریاں کم ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیا جاسکے۔ چیف کورٹ جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لاچکا ہے جلد اس منصوبے کے تحت لوگوں کو گھر کی دہلیز پر سستے اور فوری انصاف فراہم ہوگا اور گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے قیام سے ججز اور آفیسران کو تربیتی ورکشاپس منعقد کئے جائیں گے اس سے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے جدید قوانین اور ٹیکنالوجی پرمشتمل کورسز کا انعقاد کیا جاسکے اور انصاف کی فراہمی کیلئے درپیش دشواریاں دور ہو نگی اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا سکے گا اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین اور قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کے ممبران ڈپٹی سپیکر نذیر ایڈووکیٹ، سینئروزیر عبیداللہ بیگ، وزیر قانون سید سہیل عباس، وزیر خزانہ جاوید منوا، وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان، وزیر صحت حاجی گلبر خان سمیت سیکریٹری قانون رحیم گل، ڈپٹی سیکریٹری قانون شفیق الرحمن نے شرکت کی۔

شیئر کریں

Top