’حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ، ملک کی معاشی خودمختاری بھی خطرے میں ہے‘

849534667fa122068d08be47d552cfdf.jpg

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے اور پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی، منی بجٹ کو روکنے کے لیے متحدہ اپوزیشن سےمل کرحکمت عملی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے اور پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، منی بجٹ کےتباہ کن اثرات پرحکومت اوراتحادیوں کےاحساس جگانے کی کوشش کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے لہٰذا حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے، تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کاریلیف اب تک عوام کونہیں مل سکا،عوام کے لیے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کاا ثرتو نہیں پہنچا، البتہ بجلی گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہے۔

شیئر کریں

Top