حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا

123-83.jpg

حکومت کی جانب سے نامور اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

امدادی چیک وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے فردوس جمال کے گھر پہنچ کردیا۔ امیر مقام نے فردوس جمال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا، ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔ ادھر فنکار برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سینئر اداکار فردوس جمال کی ایک کروڑ روپے کی مالی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سینئر ادار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے والد گرامی میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں ہورہا ہے‘۔

شیئر کریں

Top