حکومت گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فیسوں کی مد میں 45 ارب 33 کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد وصول کرچکی ،وزیرداخلہ

اسلام آباد: حکومت گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فیسوں کی مد میں 45 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ  روپے سے زائد وصول کرچکی ہے۔ 

جیمز اقبال کے سوال کے تحریری جواب میں  وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایا ہے کہ قومی شناختی کارڈز کی فیسوں کی مد میں 2016-17ء میں 14 ارب 73کروڑ40 ہزار روپے سے زائد 2017-18 ء میں 16ارب 1کروڑ34ہزار روپے  سے زائد وصول کیے گئے ۔

2018-19 میں قومی شناختی کارڈز کی فیسوں کی میں 16 ارب 59 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

شیئر کریں

Top