دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے قابل فخر سپوت ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات

INP-12-02.jpg

ISLAMABAD: Senator Shibli Faraz, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing an event held in connection with the celebration of Chinese New Year 2021. INP

آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کر کے دم لیں گے،شبلی فراز
لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر سینیٹر شبلی فراز نے کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے، شہدا کے اہل خانہ کے صبر و استقلال و جرات کو سلام، آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کر کے دم لیں گے۔

شیئر کریں

Top