دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

123-21.jpg

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا بی فارم لانا ہوگا۔

قبل ازیں پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، اولڈ ہومز اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لائے جانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، جس سے نیشنل اسٹیڈیم کو بھرا جاسکے۔

 پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کی کپتانی متنازع ہوگئی

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے جبکہ اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو پہنچانے کیلئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے اہم معلومات

اسٹیڈیم میں کوئی بھی شخص اسلحہ، کھلونا بندوقیں، خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، یا تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔

اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے کی/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

Top