راولپنڈی سے سکردو آنے والی کوسٹر تنگوس میں حادثہ کا شکار، سات مسافر زخمی

g20-1.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ) تین روز سے جاری برف باری نے بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں نظام زندگی مفلوج کر دی، راولپنڈی سے سکردو آنے والی نجی ٹرانسپورٹ کوسٹر کو تنگوس کے مقام پر حادثہ کا شکار، سات مسافر زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے کوسٹر ڈرائیور کو 8 گھنٹے بعد سکردو سے دھر لیا گیا بلتستان ڈویژن میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے تمام اضلاع کے بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی راستے بند ہوگئے سکردو شہر میں معاملات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سڑک پر پھسلن کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہوگئے راولپنڈی سے سکردو آنے والی کوسٹر برف میں پھسل گئی، کوسٹر میں سوار 8 مسافر زخمی، حادثہ تنگوس کے مقام پر پیش آیا،شہر کے کاروباری مراکز اور سڑکیں سنسان رہی ، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے،معمول کی پروازیں کئی روز سے منسوخ ہو گئی دریں اثنا پولیس نے تنگس حادثے کے کوسٹر ڈرائیور کو سکردو سے گرفتار کرلیا۔مقدمہ علت نمبر 1/22 کے مفرور ملزم مشتاق مختیار ساکن کوہستان کو 7 گھنٹے کے اندر سکردو سے گرفتار کر لیا۔ملزم مشتاق مختیار صبح تنگس میں حادثہ پیش آنے والے کوسٹر کا ڈرائیور تھا۔ملزم حادثے کے بعد بھاگ گیا تھا۔

شیئر کریں

Top