رواں مالی سال، کسٹم کی کارروائیاں 3 ارب 90 کروڑکا سامان پکڑا گیا

6010922063521.jpg

پے درپے کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کی لوکل انڈسٹری کو فائدہ ہوا ، کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ثاقف سعید
کراچی(آئی این پی ) رواں مالی سال کے دوران اسمگلڈ شدہ اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر ممنوعہ اشیا کے خلاف خصوصی کریک ڈان کے دوران 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان پکڑاگیا۔ کلکٹرکسٹم انفورسمنٹ کسٹم ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ثاقف سعید کا پریس کانفرنس کے دوران کہناتھا کہ کسٹم کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،پے درپے کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کی لوکل انڈسٹری کو فائدہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملک کو درآمدی ڈیوٹیوں کی مد میں خطیرمحاصل ہوئے۔ ان اشیا میں ٹائراورکپڑے سمیت دیگر سامان شامل ہے، اس سال 4 فیصد زائد مالیت اسمگل شدہ سامان تحویل میں لیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top