رواں ہفتے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

123-383.jpg

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 34.83 فیصد تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 فروری کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں 29 اشیائے ضروریہ مہنگی، پانچ سستی ہوئیں اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو، گڑ، لہسن، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال چنا، دال مسور اور کھلا تازہ دودھ، دہی، سادہ روٹی، سرسوں کا تیل، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، نمک، ایل پی جی اور چاول سمیت مجموعی طور پر 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پیاز، ٹماٹر، چینی، انڈے اور آٹے پر مشتمل پانچ اشیاء سستی ہوئی ہیں جب کہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

شیئر کریں

Top