روندوکے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ اختتام پذیر

123-162.jpg

روندو(بادشمال نیوز)بیسٹ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ منٹھوکھا کی جانب سے زلزلہ متاثرین روندو کے گھروں کی بحالی کیلے پانچ روزہ امدادی کیمپ لگایا گیا۔اس مہم کے دوران بیسٹ کے رضاکاروں نے انتہائی جانفشانی سے شدید سردی اور برفباری کے باوجود مرکزی کیمپ منٹھوکھا کے علاہ غاسینگ ، مادھوپور ، سادات گوہری اور ہلال آباد میں بھی امدادی فیلڈ کیمپ لگایا گیا۔ اس دوران غاسینگ تا ہلال آباد کے مومنین و مومنات نے جذبہ ایمانی ، حب الوطنی اور انسان دوستی کا ثبوت دے کر نقدی، گرم ملبوسات، غذائی اشیا، و دیگر ضروریات زندگی کے اشیا امدادی کیمپ میں پہنچا دیے۔متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر کے انہیں زندگی کے اتار چڑھاو اور دکھ درد میں برابر شریک ہوئے اور ہمارے ساتھ تعاون کیے جملہ مومنین و مومنات نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر کے انہیں زندگی کے اتار چڑھاو اور دکھ درد میں برابر کے شریک رہے۔ امدادی اشیا تنظیم رضاکار نے سب ڈویژن روندو کے متاثرہ جگہوں پر پہنچایا اس موقع پر علما کرام ،عمائدین اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن روندو غلام علی نے بیسٹ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن منٹھوکھا کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

Top