زلزلے کے آفٹر شاکس ریلیف آپریشن میں رکاوٹ ہے،تقی اخونزادہ

سکردو (بادشمال نیوز)تقی آخونزادہ کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلی نے روندو میں زلزلہ زدہ گان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی جانب سے اس امتحان میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں وزیراعلی خالد خورشید نے متاثرین زلزلہ کو ریلیف پہنچانے کے لئے تمام اداروں کو جنگی بنیادوں پر عمل کرنے کے لئے ہدایت جاری کی ہے انہوں نے خود متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کے دوران سب ڈویژن روندو میں ایمرجنسی نافذ ہے اس وقت سڑکیں،واٹر سپلائی،بجلی اور دیگر نقصانات کی فوری بحالی میں تمام ادارے روندو انتظامیہ کے ساتھ سرگرم ہیں ۔متاثرین کو ٹینٹ اور راشن فراہم کرکے ابتدائی ریلیف پہچائی ہیں مزید ریلیف آپریشن کے لئے حکومت مستعد کھڑی ہیں وزیراعلی نے اپنے دورے میں محکمہ مال کو ہدایت جاری کردی ہے کہ فوری نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت کو آگا ہ کرے تاکہ متاثرین کا نقصانات کا جلد آزلا کرسکیں۔تقی آخونزادہ نے کہا کہ متاثرین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ان کی دادرسی میں کوئی کوتاہی سرزد نہ ہو اس لئے تشکیل شدہ کمیٹیوں کے ساتھ مکمل تعاون سے متاثرین کو کماحقہ ریلیف اشیا پہچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔تقی آ خونزادہ نے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل وکرام سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تقی آخونزادہ نے مزید کہا کہ اس وقت بھی وقفہ وقفہ سے زلزلہ کا جھٹکے آرہیہیں جس سے ریلیف آپریشن کے لئے رکاوٹ کا سامنا ہے پھربھی حکومتی ادارے جانفشانی سے متاثرین تک رسائی کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

Top