زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی، فواد چوہدری

123-822.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ‏عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر 21 مارچ کو سماعت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کیخلاف پکڑ دھکڑ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ’پولیس اہلکاروں کے حملے‘ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔
مقدمے کی درخواست عمران خان کی رہائشگاہ کے نگران اویس احمد کی جانب تھانہ ریس کورس میں دی گئی۔
درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز بھی نامزد ہیں۔

شیئر کریں

Top