سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فرانسیسی فلم کو مالی سپورٹ دے گا

123-495.jpg

دہ: سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فنڈ نے ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کی مالی سپورٹ کا اعلان کیا ہے ۔
یہ ریڈ سی فیسٹیول فنڈ کی پہلی انٹرنیشل فلم ہے جس میں وہ فرانس کے ساتھ اشتراک کریں گے۔
فلم کی ڈائریکٹر فرانسیسی اداکارہ میجوین ہیں اور تاریخی واقعات پر مبنی فلم میں جونی ڈیپ اٹھارہویں صدی کے فرانسیسی بادشاہ لوئی پانزدہم کے کردار میں ںظر آئیں گے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول فنڈ کے سی ای او محمد الترکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم میجوین کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کو سپورٹ کرنے پر نہایت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہے کہ اس تعاون سے سعودی اور فرانسیسی سنیما کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جس میں ہم خواتین فلم میکرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی سپورٹ ہمارا یہ عزم ظاہر کرتی ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ، بہترین رائٹروں، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں کی سپورٹ کیلئے ہر وقت تیار ہیں

شیئر کریں

Top