سندھ اسمبلی سے ناامید ہوچکے ہیں،اسمبلی میں صرف اپنے فائدے کے قوانین بنائے جاتے ہیں، حلیم عادل شیخ

APP23-280621Karachi.jpg

نا اہل اورکرپٹ وزیراعلی کیخلاف پٹیشن فائل کی ہے،زرعی پانی کی چوری کے خلاف آئینی درخواست دینے جارہے ہیں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عدالت سے مرادعلی شاہ کو نااہل قراردینے کی استدعا اس لئے کی کیوں کہ سندھ اسمبلی سے ناامید ہوچکے ہیں،اسمبلی میں صرف اپنے فائدے کے قوانین بنائے جاتے ہیں، نا اہل اورکرپٹ وزیراعلی کیخلاف پٹیشن فائل کی ہے،زرعی پانی کی چوری کے خلاف آئینی درخواست دینے جارہے ہیں۔ سماعت کے بعدعدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کا ریفرنس ہے،43 لاکھ ایکڑاراضی کی جعلی الاٹمنٹ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیئے،10 لاکھ ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ کرکے ریکارڈ جلادیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول کے زیر استعمال جہازسندھ حکومت کا ہے اور وہ کس قانون کے تحت وزیراعلی سندھ کا جہاز استعمال کررہے ہیں۔

شیئر کریں

Top