سنگل پولیس کی کارروائی ،تالے توڑ کر دکانیں لوٹنے والے گرفتار،مال مسروقہ برآمد

download-5.jpg

غذر (راجہ امتیاز علی )گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ سنگل غلام محی الدین نے دکانیں لوٹنے کی اطلاع پرفوری کاروائی کرتے ہوئے SHOسنگل و ٹیم نے بغیر وقت ضائع کئے ان نشانات کا تعاقب کیا اور پولیس چیک پوسٹ چمرداس کے عملے کو بھی چکنا رہنے کی ھدایت کی اور گاڑی کا پیچھا کرنے میں بڑی رکاوٹ برف باری تھی اسکے باوجود عملہ تھانہ سنگل نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب کا سلسلہ جاری رکھا اس اثنا میں انہیں اطلاع ملی کہ ایک گاڑی کو چیک پوسٹ میں روکا گیا ہے اور مشکوک ہے اس دوران SHOو عملہ بھی بھی پولیس چیک پوسٹ میں پہنچ گئے ،گاڑی اور موجود چار اشخاص ( چاروں ملزمان کا تعلق داسو کوہستان سے ہے) کی تلاشی لی گئی تو دوکانوں سے لوٹا گیا سامان ، نقدی اور آلہ واردات بر امد ہوا جن کو فوری طور پر مزید پوچھ گچھ کے لئے تھانہ سنگل منتقل کر دیا گیا واپسی میں بھی عملہ تھانہ کو برف اور موسمی شدت کا سامنا کرنا پڑا یوں موسم اور رات بھر کی محنت سے ایک اندھیرے ، برف اور موسم کا فائدہ اٹھا کر کی جانے والے بڑی واردات کا سراغ ملا ، جس پر ایس۔پی غذر نے SHO تھانہ سنگل غلام محی الدین و عملہ اور چمرداس چوکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اسے پولیس کی بڑی کامیابی قراد دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختیوں کے باوجود ڈیوٹی سر انجام دینا درحقیقت پولیس کی ڈیوٹی کا حصہ ہے میں آئیندہ بھی ضلع بھر کی پولیس سے یہی توقع رکھتا ہوں کہ وہ دن رات اور ہر قسم کی مشکلات کے باوجود خود کو ایک منظم اور ٹرینڈ فورس سمجھ کر ہر قسم کے حالات کے مقابلے کے لئے خود کو تیار رکھیں، دوسری طرف اہلیان سنگل و مضافاتی علاقہ جات کے عمائدین، و صدر انجمن بازار کمیٹی سنگل نے خصوصی طور پر تھانہ سنگل جا کر S.P غذر ، SHOسنگل و عملہ تھانے کا شکریہ ادا کیا کہ کہ رات کے اندھیرے اور شدید برف باری میں ہونے والی اس نامعلوم وردات کے ملزمان کو فوری طور پر پکڑ کر غذر پولیس نے اپنی عوام کی جان و مال کے محافظ ہونے کا حق ادا کیا ہے ہم غذر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Top