سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کمی

3-21.png

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی سے 1824 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت کم ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم کر ایک لاکھ 93 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 65 ہزار 638 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

Top