سکردواورکھرمنگ میں بجلی بحران سنگین ہوچکا

2266293-dfidshehbazsharif-1641109505-464-640x480-30.jpg

سکردو(نامہ نگار) بلتستان کے سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ضلع کھرمنگ میں بھی اب بجلی کاسخت بحران ہونے لگا ہے گزشتہ سالوں سے ضلع کھرمنگ میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھے اور پورے ضلع اسکردو تک کے لیے بجلی دیتے تھے مگر اس سال آبادی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے ضلع کھرمنگ میں بھی شدید بجلی کا بحران اور لوڈشیڈینگ ہورہی ہیں اس وجہ سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش بھی ہورہی ہے وقت حکومت اور موجودہ ممبر اسمبلی حلقہ تین اسکردو سے یہ سوال بھی کررہیہیں کہ سرمیک میں زیر تعمیر بجلی گھر کا 90 فصید کام بھی مکمل ہوچکا ہے لیکن سرمیک میں بننے والا پاور ہاوس کو چلا کر بجلی سکردو لانے میں موجودہ حکومت اور وزیرتعمیرات مکمل طور پر ناکام رہ گئی ہے سکردو نر میں بھی 500 کلوواٹ کا بجلی گھر بھی چالو نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اسکردو اور کھرمنگ میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے سرمیک پاور ہائوس تخمینہ 29 کروڑ روپے لگایا گیا تھا اس سے 28 کروڑ روپے پاور ہاوس پر خرچ ہوچکیہیں باقی ایک کروڑ روپے کی پائپ لائن اور ٹربائن بھی خریدے جاچکے ہیں لیکن پاور ہاوس پچھلے کئی عرصے سے چند لوگوں کی سیاست اور شرارت کی نذر ہوچکا ہے ضلع سکردو اور ضلع کھرمنگ کی عوام کی جانب سے وقت حکومت موجودہ اسمبلی ممبرسے اور انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد سرمیک میں زیرتعمیر بجلی گھر کو آپریشنل کرکے سکردو اور آس پاس کے علاقوں کو بجلی بحران سے نجات دلایا جائے اگر اس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں عوام کی طرف سے سخت رد عمل ہوگا۔

شیئر کریں

Top