سیاسی نا بالغوں نے عوام کے ڈیڑھ برس ضائع کر دیئے،رشید ارشد

123456-93.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز)گلگت بلتستان کے عوام سلیکٹیڈ حکومت سے پوچھ رہے کہ وہ 370ارب روپے کہاں ہے وہ عبوری صوبہ کہاں ہے جس کا ڈھنڈورا تمہارے نابالغ ترجمانوں کی فوج مچا رہی تھی ۔ان سیاسی نابالغوں کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے قیمتی ڈ یڑھ برس ضائع کر دیئے سوائے فیس بک کی پوسٹوں میں ترقی دیکھانے کے اس حکومت نے کیا کیا ہے جواب حکومت کے پاس ہے تو پیش کرے ان خیالات کا اظہار صوبائی سکیر ٹری اطلاعات مسلم لیگ ن رشید ارشد نے کیا انہوں نے کہا کہ ان نا تجربہ کار نااہل اور سیاسی نمونوں نے عوام کو بے قوف بنانے کے لئے ترجمانوں کی فوج رکھی لیکن وہ بھی شعوری اور سیاسی نابالغ ہیں جہنیں فیس پر صحیح طریقے سے اردو لکھنا بھی نہیں آتی نہ کار حکومت سے آگاہ تو نہ کار جہاں کا کچھ علم سوال چاول جواب چنا دینے والے ان ترجمانوں نے عوام کو بے قوف بنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے عوام اب پوچھ رھے کہ کہاں ہے وہ عبوری صوبہ جس کی ہر روز تاریخیں دے دے کر عوام کے کان پکا دیئے تھے کہاں ہیں وہ تین سو ستر ارب روپے جس کا عوام سے جھوٹ بولا تھا ۔رشید ارشد نے مزید کہا کہ دورے پر گلگت آنے والی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل سے غرض نہ تھی وہ تو صرف اپنے جھوٹے لیڈر کی بد زبانی اور دشنام طرازی پر واہ واہ کرنے کے لئے مقرر تھی ان لیڈر بھاگ گیا یہ حکومت بھی بھاگے گی لیکن عوام کو جو نقصان پہنچایا اس کا نقصان ناقابل تلافی ہے

شیئر کریں

Top