سیف الرحمان کی قربانیوں سے امن قائم ہوا،حکیمہ سلطانہ

ہنزہ (قیمت جان)مسلم لیگ ن خواتین ونگ ہنزہ کے رہنما حکیمہ سلطانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید امن سیف الرحمان کی قربانیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوئی اج ان کی برسی کے موقع پر عوام نے جوق در جوق شرکت کرکے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے مسلم لیگ ن خواتین ونگ بھی ان کی جدوجہد اور امن کے لئے کردار کی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے بھائی اور سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پارٹی کو منظم کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کے لئے جو کارنامے انجام دی ہیں عوام یاد رکھے گی خواتین ونگ ہنزہ ہمارے رہنماوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ان کے ہنزہ کے لئے خدمات کو فراموش نہی کرے گی ہم ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر عوام کے لئے خدمات سر انجام دیتے رہنگے

شیئر کریں

Top