سیلاب سے تباہی حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، اداکارہ فضا علی

123-202.jpg
 کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ فضا علی نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر انتظامیہ اور حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔
فضا علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب سے صرف غریب کا نقصان کیوں ہوتا ہے، امیر ہر بار ایسے عذاب سے کیوں بچ جاتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بڑی بڑی سوسائٹیز ہیں، سیلاب کا پانی وہاں کیوں نہیں جاتا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ سب تباہی حکومت کی نااہلی اور ڈیمز نہ بنانے کا نتیجہ ہے، بھارت نے ڈیمز بنالئے لیکن  ہم اب تک ڈیمز نہیں بناسکے۔
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی۔

شیئر کریں

Top