سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کٹ گیا

faisal-javed-1.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرچالان ہوگیا۔

فیصل جاوید خان پر چالان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹ میں بھی کی۔

فیصل جاوید نے اسلام آباد پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک اہلکار نے انہيں پہچاننے کے باوجود چالان کیا، یہ ہر خاص و عام کیلئے پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں۔

شیئر کریں

Top