سی ٹی ڈی نے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچالیا، 8 دہشتگرد گرفتار

123-182.jpg

لاہور: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار، ثنا اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے پاس سے کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے جس میں 18020 افراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

شیئر کریں

Top