سی پیک کا ایم 14منصوبہ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا ،گوادر پرو

CPEC.jpg

منصوبے سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار جیسے بہت سے مواقع پیدا ہونگے ، اس سیکشن کی تکمیل سے میانوالی سے راولپنڈی اور دیگر مقامات پر سفر کا دورانیہ بہت کم ہو جائے گا، رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )سی پیک کا ایم 14منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار جیسے بہت سے مواقع پیدا کرے کے علاوہ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا ،اس سیکشن کی تکمیل کے ساتھ روڈ پر رش میں کمی کیساتھ میانوالی سے راولپنڈی اور دیگر مقامات پر سفر کا دورانیہ بہت کم ہو جائے گا ۔۔ گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق موٹروے لائیو سٹاک مالکان کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ منڈیوں میں جانوروں کی فروخت اور خریداری کے لیے آسان رسائی حاصل کریں اور باہر سے اضافی خوراک لائیں۔ وہ پنجاب کے شہرمیانوالی کے گاؤں محمد والا میں رہتا ہے۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے (M14)جو کہ سی پیک منصوبہ اس کے گاں سے گزرتا ہے۔ ان کے مطابق موٹروے ان کے گاؤں کے ساتھ مربوط ہے۔ اس نے انہیں باقی ملک سے جوڑا ہے۔ اس وقت وہ صرف کمار مشانی ، اور عیساخیل شہر کے جانوروں کی منڈیوں میں اپنے مویشی بیچ سکتے ہیں ۔ تاہم موٹروے انہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مویشی منڈیوں تک پہنچنے میں مدد دے گی۔ محمد اویس کی طرح ڈی آئی ، میانوالی اور اٹک اضلاع کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت کا ذریعہ معاش بنیادی طور پر زراعت اور لائیو سٹاک پر منحصر ہیں۔ ڈی آ ئی خان اور میانوالی میں کچھ آبپاشی والی زمین ہے جبکہ اٹک بنیادی طور پر بارش پر مبنی ہے۔ لائیو سٹاک ان اضلاع کے لوگوں کے لیے اہم اقتصادی بینک کے طور پر کام کر تا ہیں جسے وہ ضرورت کے اوقات میں فروخت کرتے ہیں۔ ان علاقوں کے دیہاتی بنیادی طور پر بھیڑ ، بکریاں اور گائے پالتے ہیں جبکہ گدھوں اور اونٹوں کو لوڈنگ کے لیے رکھتے ہیں۔ 27سالہ محمد مزمل محمد والا کا ایک اور رہائشی ہے۔ مونگ کے کھیت میں کھڑے ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک روڈ نے ان کے گاں کو دریافت کیا۔ اس موٹروے سے پہلے ہمارے گاں کو کون جانتا تھا؟ اس نے ہمیں باقی پنجاب اور جنوبی کے پی کے کے ساتھ بھی جوڑ دیا ہے۔ زراعت کے علاوہ محمد مزمل گھر میں مویشی بھی پالتے ہیں۔ بارش کے پانی نے دریائے سندھ کے قریب مونگ کی فصلوں کو تباہ کردیا۔ زراعت اور مویشی پالنا ہماری بقا کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اگر آپ کی فصلیں خراب ہوتی ہیں تو آپ کو گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے مویشیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔میانوالی کے گاں کلووالا سے تعلق رکھنے والے عطا اللہ خان نے کہا کہ اگر ہم اپنی مصنوعات کو مرکزی علاقائی سبزی منڈیوں میں سپلائی کر سکتے ہیں تو ہمیں مناسب قیمت ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایم 14کی تکمیل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایم14اٹک کے کسانوں کو اپنی پولٹری مصنوعات ملک بھر میں بھیجنے میں بھی مدد کرے گی ۔ اکنامک سروے آف پاکستان 2021کے مطابق 80ملین سے زیادہ دیہی خاندان لائیو سٹاک سے جڑے ہوئے ہیں اور اپنی آمدنی کا 35سے 40فیصد سے زیادہ اس ذریعہ سے حاصل کر رہے ہیں۔ چار رویا موٹر وے جو انڈس ہائی وے N55پر یارک ( ڈی آئی خان)سے شروع ہو کر M1پر ہکلہ تک لائیو سٹاک کے ساتھ زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ رابطے کے علاوہ ایم14 کا اثرات کومقامی کاروباری اداروں اورکسانوں کی بڑھتی ہوئی قوت خریداری پورا کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار میں تیزی ، مزید سکول اور صحت کی سہولیات جو علاقے میں نئی خوشحالی کی آمد میںمعاون ہیں، مزید نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ ، کھانے کی دکانیں ، مقامی پیداوار ، اور رہائشی اور تجارتی املاک کی مزید تعمیر میں محسوس کیا جا سکتا ہے ۔روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

شیئر کریں

Top