شاربہ فائونڈیشن کی متاثرین زلزلہ کیلئے امداد کمشنر کے حوالے

g6-9.jpg

۔سکردو(بادشمال نیوز) سماجی ادارہ شاربہ فانڈیشن کی جانب سے روندو زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی پیکج کمشنر بلتستان شجاع عالم کے حوالے کردیا گیا, اس موقع پر شاربہ فانڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین انیس, سیکرٹری پی ایس آئی رجب عارش اور سید شمس الدین اور ڈپٹی کمشنر اسکردو حافظ کریم داد چغتائی اور ایس ایس پی اسکردو حسن علی بھی کمشنر بلتستان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر کمشنر بلتستان شجاع عالم نے شاربہ فانڈیشن کے امدادی سامان زلزلہ متاثرین کو دینے پر شکریہ ادا کیا اور شاربہ فانڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہا , کواڈینیٹر ٹو سی ایم گلگت بلتستان نے بھی شاربہ فانڈیشن کے کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر اسکردو حافظ کریم داد چغتائی نے بھی شاربہ فانڈیشن کے امداد اور فلاحی کاموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی لیٹر دینے کا اعلان کیا, ساتھ ہی ایس ایس پی اسکردو حسن علی نے بھی شاربہ فانڈیشن کے اس اقدام کو سراہا, اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو غلام علی نے شاربہ فانڈیشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی جہاں جہاں ضرورت پڑی شاربہ فانڈیشن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں آج بھی 27 دسمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ متاثرین کیلئے شاربہ فانڈیشن کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاربہ فانڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ شاربہ فانڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشان ہیں اور انشااللہ رہیں گے. شاربہ فانڈیشن کے امدادی پیکچ میں ہر قسم کی مہنگی دوائیاں گرم ملبوسات رضائیاں وغیرہ ہیں۔

شیئر کریں

Top