شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا

123-298.jpg

دمشق: شام کے مغربی علاقے میں ملبے تلے نوزائیدہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں زلزلے کے فوری بعد بچی کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ زلزلے میں نومولود بچی کے والد،4 بھائی بہن اور خالہ بھی جاں بحق ہوگئے۔
امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوزائیدہ بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔بچی کے جسم پر متعدد زخم اور خراشیں تھیں اور شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا ہوگیا تھا ۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب مستحکم ہے۔

شیئر کریں

Top