شاہد آفریدی کی والدین سے بچوں کا ’ڈوپ ٹیسٹ‘ کرانے کی اپیل

2269653-iedblastkilledchildreninafghanistan-1641820743-652-640x480-42.jpg

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہد آفریدی نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر والدین اور اساتذہ کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ سے بچوں کا DOPE ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت سے والدین اور اساتذہ بچوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں ان میں سے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جن کو پولیس تھانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پریشانی ہمارے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال ہے، معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محبت مجھ سمیت تمام والدین اپنے بچوں سے کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے جو آپ کو محبت میں اندھا نہ کردے۔سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی بیرونی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے لہذا میری والدین سمیت اساتذہ سے بھی اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو، تاکہ کسی بھی مشکل اور پھر اس کے بعد ہونے والی تاخیر سے بچا جاسکے اور ہمیں پچھتانا نا پڑے۔

شیئر کریں

Top