شرپسند اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،اسامہ چیمہ

01-DC-GLT-07-08-22.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت دنیورجلوس کافل پروف سکیورٹی جائزہ لینے کے حوالے سے ایس ایس پی گلگت کے ہمراہ دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دنیور سے برآمد ہونے والی جلوس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انجمن امامیہ دنیور کے صدر نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت سے ملاقات کی اور جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو خوب سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صور ت سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہیں ۔اور جلوس کے گزرگاہوں میں سیکورٹی کو سخت سے سخت بنائیں۔ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر رکائوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت تر بنائیں اور شرپسند اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ بعد ازان ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت نے مقپون داس میں ہونے والی مجلس کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا ۔ مقپوس داس میں حراموش کے عمائدین سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر گلگت نے حراموش کے عمائدین سے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اورمحرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ جس پر حراموش کے عمائد ین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کو بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت نے پڑی بنگلہ ، چھموگڑہ کے عمائدین اور علاقہ نمبردار سے ملاقات کی اور علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جس پر پڑی بنگلہ ، چھموگڑہ کے عمائدین اور علاقہ نمبردار نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے امن کو بر قراد رکھنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ ، ایس ڈی پی او جگلوٹ اور تحصیلدار جگلوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور آنے والے عزاداروں کو چمھوگڑہ علاقے سے جلال آباد والوں کو جلال آباد اور دنیور والوں کو دنیور تک لے جائیں ۔

شیئر کریں

Top