شوٹنگ کے دوران حملہ، پولیس نے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

123-226.jpg

راچی: تین ہٹی نوری شاہ بابا کے مزارکے قریب ڈرامہ شوٹنگ کے دوران اداکاراور دیگراسٹاف کوتشدد کا نشانہ بنانےکے الزام میں مزید 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیرشیخ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں محمد علی ولد محمد اسماعیل ،عبدالقادرولد محمد اسماعیل، اویس ولد محمد علی، رحمت علی ولد محمد اسلم ،مزمل ولد محمد علی اور سید کوریب ولد سید کمال شامل ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران اداکار اور دیگراسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ پروڈیوسرعلی حسین کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان کے موبائل فونز اور قیمتی سامان بھی چھین لیا۔

شیئر کریں

Top