شگرسکردو شاہراہ کی تکمیل میں تاخیر،سوشل میڈیاپرکڑی تنقید

شگر(عابدشگری) شگرسکردو نئی شاہراہ کی تکمیل میں تاخیرکو شگر کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے شگر تا چھومک سکردو روڈ کی جلد از جلد مکمل کرائے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود شگر تا سکردو چھومک روڈ اب تک تعمیر نہ ہوسکا حکومت کی بے حسی ہے یا ٹھیکیدار کی نااہلی ہے۔اس روڈ کیساتھ تعمیر ہونے والی 200کلومیٹر سکردو جگلوٹ مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن 8کلومیٹر روڈ کی تکمیل میں کئی سال بیت گئے ۔لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردار ہے، معیاری سڑک کی تعمیر سے شگراور سکردو کے درمیان رابطہ، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اچھی سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔نوجوانوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے۔شگر کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، منصوبے کی فنڈنگ کے لئے تمام دستیاب آپشنز استعمال کئے جائیں۔بصورت دیگر نوجوان اور عوام کے پاس احتجاج کے سواء کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔

شیئر کریں

Top