شگرمیں 30بیڈڈسٹرکٹ ہسپتال کامنصوبہ منظور100ملین لاگت کاتخمینہ

index-1.jpg

شگر(عابدشگری)شگر والوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم خداخدا کرکے 30بیڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شگر جی بی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوگیا۔ ساتھ ہی شگر کیلئے کائنالوجسٹ کی پوسٹ بھی منظور ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 14فروری کو گلگت بلتستان ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والی اجلاس میں صوبے بھر کی دیگر سکیموں کی طرح ضلع شگر کی گذشتہ تین سال سے التوا کا شکار 30بیڈ ہسپتال بالاخر منظور ہوگئے۔جس پر 100ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس سے قبل یہ سکیم2019میں منظور ہوا تھا تاہم بعد میں اس میں ردوبدل کرنے کے بعد فنڈز بڑھ جانے سے ٹینڈر ہوئے بغیر التواکا شکار ہوگیا تھا۔ جسے گذشتہ دنوں ہونے والی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پیش کیا گیا اور اسے منظور کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top