شہبازشریف کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Shahbaz-Shareef.jpg

(FILE-PHOTO)

ٹوبو، گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا ،قائد حزب اختلاف
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوبو، گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں ،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پریشان کُن ہے ،اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے،آمین۔قائد حزب اختلاف نے دونوں زخمی سپاہیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

شیئر کریں

Top