شہباز شریف کا 3 ارب کے فنڈز کا اعلان خوش آئند ،پروین غازی

g11-1.jpg

گلگت (سٹاف رپورٹر )معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے جانب سے صوبے کیلئے 3 ارب روپے فنڈز کا اعلان خوش آئند ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں مدد ملے گی اور بوبر سیلاب سے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور مالی پیکچ کے اعلان حوصلہ افزا ہے ان خیالات کا اظہاراتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی وفاقی و صوبائی حکومتوںکی اولین ذمہ داری ہے سیلاب ذدہ علاقوں میں عوام بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے سماجی تنظیموں بالخصوص نوجوانوں کے خدمات کو خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ آزمائش کے اس گھڑی میںہم اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان چپقلش صوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا، ہمیںدونوں حکومتوں سے امید ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوا م کے وسیع تر مفاد کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنے رویے میں لچک پیدا کریں ،تاکہ سیلاب زدہ عوام مزید مشکلات کا سامنا نہ کرسکے ۔ انہوںنے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے جانب سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے بحالی کیلئے اقدامات قابل تحسین ہے انہوںنے عوام کے درمیان رہ کر یہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو قائل کیا ۔ جو کہ جی بی کے عوام کے ساتھ محبت کی بہترین مثال ہے پروین غازی نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں تیز ی لائی جائے گی اور متاثرہ عوام جلد اپنے پاوں پر کھڑے ہونگے ۔

شیئر کریں

Top