شہباز شریف کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

Shahid-Khaqan-Abbasi.jpg

عمران خان بتائیںسینیٹر بننے والے سے 70کروڑ کس نے لئے جو آپ نے دفتر میں دیئے گئے، نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران خان بتائیں کہ سینیٹر بننے والے سے 70کروڑ کس نے لئے جو آپ نے دفتر میں دیئے گئے، نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں شہباز شریف پر جھوٹے کیس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، شہباز شریف کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پارلیمان کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جواب دیں کہ سینیٹر بننے والے سے 70کروڑ کس نے لئے ہیں، نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، عمران خان کے دفتر میں 70کروڑ دیئے گئے ہیں

شیئر کریں

Top