شہباز شریف کے بیان حلفی کے باوجود نواز شریف کو پاکستان واپس نہ لانے کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

123-631.jpg

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بیان حلفی دینے کے باوجود پاکستان واپس نہ لانے کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ کو بیان حلفی دیا کہ 4 ہفتوں میں نواز شریف واہس آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے گئے 4 سال ہونے کو ہیں لیکن وہ واپس نہیں آئے، شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئے بھائی کو سہولت دیتے ہوئے بلیو پاسپورٹ جاری کیاجو ان کے حلف کے خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے ایک مجرم کو عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن ابھی تک پیش نہیں کیا، شہباز شریف ایک اشتہاری مجرم کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، عدالت شہباز شریف 2019 میں کیے گئے حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔

شیئر کریں

Top